ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش:کیرانہ ضمنی انتخابات سے پہلے سات لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب ضبط

اتر پردیش:کیرانہ ضمنی انتخابات سے پہلے سات لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب ضبط

Sat, 05 May 2018 20:48:04    S.O. News Service

مظفر نگر ،05؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شاملی ضلع کے کیرانہ شہر میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر اس ٹرک سے سات لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب ضبط کی۔سرکل افسر راجیش تیواری نے بتایا کہ گاڑی کو کل شام شہر کی ایک چوکی پر روکا گیا۔شراب کو پھلوں باکس میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ شراب کو ہریانہ سے اترپردیش اسمگلنگ کر کے لایا گیا تھا۔کیرانہ میں 28 مئی کو ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخابات سے پہلے شاملی ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی شراب کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔


Share: